ہالی ووڈ کی فلم تھری ہنڈرڈ رائز آف این ایمپائر کا ٹریلر جاری

300 Rise Of An Empire

300 Rise Of An Empire

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی تاریخی کہانی پر مبنی فلم تھری ہنڈرڈ، رائز آف این ایمپائر Rise of an Empire کی فلم کی کہانی قدیم دور میں لڑی جانے والی جنگوں پر مبنی ہے دو ہزار سات میں بنی فلم تھری ہنڈرڈ، ٹیکنگ پلیس بیفور کا سیکوئل ہے۔

فلم چار سو اسی قبل مسیح میں یونانیوں اور ایرانیوں کے درمیان بحری لڑائی کی کہانی ہے۔ اداکار سلیون سٹیپلٹن Sullivan Stapleton اور اداکارہ ایوا گرین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

ایوا گرین نے ایرانی بحریہ کی کمانڈر آرٹی میسیا Artemisia کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم ساز نام مورو کی زیر نگرانی بننے والی فلم اگلے برس سات مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔