والد نے جمہوریت کی خاطر طویل جیل کاٹی: بلاول بھٹو

 Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کی خاطر طویل جیل کاٹی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث ہی ماں کی مامتا سے محروم ہوئے ہیں۔

بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر ہی ان کے والد نے گیارہ سال جیل کاٹی ہے۔