بی بی فاطمہ الزہرہ سے وابستگی نجات کا ذریعہ ہے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مجلس سے مولانا عون نقوی اور علامہ وقار نقوی کا خطاب

کراچی : مولانا عون نقوی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرہ خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں ،سیرت پر چل کر معاشرے کی اصلاح کی جائے جو شخص معددت اہلبیت میں شہید ہوتا ہے وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے استاد سبط جعفر آج شہادت کا رتبہ پاکر بھی ہم میں موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ باب الحوائج کورنگی نمبر2میں بسلسلہ شہدات بی بی فاطمہ الزہرہ اور شہید پروفیسر سبط جعفر کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار حسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہزادی فاطمہ الزہرہ سے وابستگی نجات کا ذریعہ ہے۔

رسول پاک صلی اللی عیلہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے زہرہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا جس نے خوش کیا اُس نے مجھے خوش کیا جو فاطمہ الزہرہ کا دشمن وہ میرا دشمن رسول صلی اللی عیلہ وآلہ وسلم کی اہلبیت کے بعد اس دور کے لوگوں نے حضرت علی اور شہزادی فاطمہ الزہرہ ظلم کئے آپ کا جینا دوبھر کردیا۔

یہاں تک کے آپ کے گھر کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے آپ کے اُوپرجلتا ہوا دروازہ گر جو آپ کی شہادت کا سبب بن گیا مجلس میں نوحہ خوانی نقوی برادران نے کی حدیث کساء قمر عباس نے پڑھی سلام ناصر آغا اور نواب زیدی نے پڑھا اور لوگوں سے داد وصول کی جبکہ نوحہ خوانی انجمن الذولفقار ،ایس ایم نقی و برادران اور انجمن دستہ جاں نثاران عباس نے کی بعد ازاں دستر خوان حضرت ابو طالب کا اہتمام کیا گیا۔

Hayder Welfeare Orgnaisiton

Hayder Welfeare Orgnaisiton