فواد خان دنیا کی پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

Fawad Khan

Fawad Khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے پرکشش اور باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹی سی کیلنڈر کی جانب سے 2017 کے سب سے زیادہ پر کشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست میں فواد خان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار ریتک روشن، ہالی ووڈ اداکارجارج کلونی، رابرٹ پیٹنسن و دیگر کے نام بھی قابل ذکر ہیں۔ کیلنڈر نے ابتدائی طور پر دنیا بھر کے اداکاروں کا نام لسٹ میں شامل کر کے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے تاہم ابھی انہوں نے ظاہر نہیں کیا کہ کس اداکار کو لسٹ میں کون سا نمبر دیا جائیگا۔

لوگوں کی جانب سے دیئے جانیوالے ووٹوں کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے۔ حتمی فہرست رواں سال دسمبر میں شائع کی جائیگی۔