ایف سی کا سرچ آپریشن، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بارود برآمد

Arms Ammunition Recovered

Arms Ammunition Recovered

کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی بلوچستان کی بڑی کامیابی، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بم بنانے والی فیکٹریاں قبضے میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

ایف سی کارروائی کے دوران قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں بم بنانے والی فیکٹریوں سے پکڑے جانیوالے اسلحے اور گولہ بارودی سامان میں 1650 اینٹی پرسنل مائنز، پریما کارڈ 2 کوائل،17500بارودی سٹکس ،480 ہینڈ گرنیڈ، 25 کلو گرام بارودی پاوڈر،17 تیار شدہ آئی ای ڈیز،5680 چھوٹے ڈیٹونیٹر، 3300 بڑے ڈیٹو نیٹر، 4 عدد تیار خودکش جیکٹس بمعہ ہینڈ گرنیڈ، 5 کلو گرام بال بیئرنگ،8 میٹر سیفٹی پنز، 115 آئی ای ڈیز ریموٹ، 26 آئی ڈی ڈیز ریموٹ ڈیوائسز، 9 تیار شدہ ڈیزر یموٹ کنٹرول، 4 بوتلیں محلول، 150 آئی ای ڈی سوئچز، 1364 الیکٹرک سرکٹس، 8 بنڈل ایمونیشن لائٹس،ایک بوری کھاد، 526 کلو پوٹاشیم کلورائیڈ، 23 راکٹ اور لیبارٹری کا سامان شامل ہیں۔

پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا کا نقشہ بھی قبضے میں لیا گیا، اس موقع پر کمانڈنٹ سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ یہ ایف سی ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے ملک دشمن عناصر پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی، سر زمین کو شر پسند عناصر سے پاک کر کے دم لیں گے، ملک کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری اور اولین ترجیح ہے، ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے۔