فروری کا پہلا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد(جیوڈیسک)مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں قیمتوں کے حساس انڈیکیٹرز اعشاریہ صفر دو فیصد بڑھ گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ ایک چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز، گندم، آلو سمیت چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ٹماٹر، انڈے، چینی، گڑ ، کیلے سمیت پندرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، مٹن، پٹرول ، ڈیزل سمیت چوبیس اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔