وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Federal Cabinet

Federal Cabinet

وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا معاملہ سر فہرست ہو گا۔ کمیٹی انسداد دہشتگردی پالیسی کے ابتدائی خدوخال پر بھی غور کرے گی۔

اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات یا آپریشن سے متعلق بھی بات چیت ہو گی۔ عسکری قیادت، دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنی تجاویز سے بھی دفاعی کمیٹی کو آگاہ کریگی۔ ملکی سیکورٹی صورتحال پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔