وفاقی حکومت کا چوبیس مارچ سے ملک گیر پولیو مہم شروع کرنیکا فیصلہ

Polio Campaign

Polio Campaign

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے چوبیس مارچ سے ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے چار اضلاع میں وفاقی پولیو مہم منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے مطابق پشاور، چارسدہ، مردان اور صوابی میں صرف صحت کا انصاف مہم چلائی جائے گی۔ خیبرپختونخواہ کے چاروں اضلاع میں 17 لاکھ بچوں کو پولیو سمیت 9 بیماریوں کے خلاف ویکسین دی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے چوبیس مارچ سے ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ جب تک انصاف کا مہم جاری ہے، ان چاروں اضلاع میں وفاقی پولیو مہم نہیں ہو گی۔