وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کی 4 ہزار پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف

Jobs

Jobs

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کوٹا سسٹم کی میعاد بڑھانے کیلیے قانون سازی پر غور کر رہی ہے، بلوچستان کیلیے 52 مختلف شعبوں میں 4000 مخصوص نشستیں خالی پڑی ہیں۔

بلوچستان سے متعلقہ امور کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے نشاندہی کی ہے کہ بلوچستان کے 6 فیصد کوٹے پر وفاق میں 10 ہزار نشستیں مخصوصی ہیں مگر اس وقت صرف 6141 ملامین کے پاس بلوچستان کے ڈومیسائل ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق مختلف وزارتوں اور ان سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس میں بلوچستان کی بی پی ایس 17 سے بی پی ایس 21 کی 272 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 27 (1) میں کوٹا سسٹم کی وضاحت کی گئی ہے جس کی معیاد 14 اگست 2013 کو ختم ہو رہی تھی، وفاقی کابینہ نے آرٹیکل میں ترمیم کی منظوری دی مگر اس کے بعد کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، حکومت کوٹہ سسٹم کو 20 سال کیلئے توسیع دینا چاہتی ہے۔

کمیٹی کے مطابق وزارت پانی وبجلی میں بلوچستان کی 1022 پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں خالی نشستوں کی تعداد 1459 ہے۔