چند ماہ میں لوڈشیڈنگ میں بڑی حد تک کمی ہوجائے گی، وزیراعظم

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

میر پور (جیوڈیسک) آزاد کشمیر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، نجی شعبے کے منصوبے کی تکمیل سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی، کوشش ہے کہ پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کئے جائیں، آئندہ چند ماہ میں لوڈشیڈنگ میں بڑی حد تک کمی ہوجائے گی، چین میں ہونے والے معاہدوں سے زیادہ اور سستی بجلی مل سکے گی، چیئرمین واپڈا کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہی لوگ بجلی بحران کے ذمہ دار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے میر پور میں نجی شعبے کے پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا، 215 ملین ڈالر کے اس منصوبے سے 84 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے بجلی حاصل کرنے کا آپشن موجود ہے، بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے پہلے ملکی وسائل کو ترجیح دے رہے ہیں، کئی غیر ملکی اداروں نے نجی شعبے میں منصوبے شروع کرنی کی خواہش ظاہرکی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نجی کمپنی کے منصوبے کی تکمیل پر خوشی ہے، منصوبے کی تکمیل سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے گردشی قرضہ ختم کردیا گیا، زیرگردش قرضوں کی بڑی رقم ادا کردی باقی بھی جلد ادا کردی جائے گی، چیئرمین واپڈا کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، یہی لوگ بجلی بحران کے ذمہ دار ہیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے دورے میں بجلی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی یقین دہانی ملی ہے، چین میں ہونے والے معاہدوں سے زیادہ اور سستی بجلی مل سکے گی، آئندہ چند ماہ میں لوڈشیڈنگ میں بڑی حد تک کمی ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کئے جائیں، نندی پور پاور پراجیکٹ جلد مکمل کیا جائے گا، آئندہ 25 سال میں لاکھوں میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم صرف موجودہ بحران نہیں بلکہ طویل مدتی منصوبے بنارہے ہیں، ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے، عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔