بجلی کی پیداوار 15 ہزار 346 میگاواٹ ہوگئی : وزارت پانی و بجلی

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کی پیداوار 15 ہزار 346 میگاواٹ ہو گئی ہے جوحالیہ برسوں میں بلندترین ہے تاہم ملک میں جاری گرمی کی لہر کے باعث بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار میگا واٹ ہے اور یوں شارٹ فال بدستور ڈھائی ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق تھرمل بجلی گھروں کو گیس اور فرنس آئل کی پوری مقدار فراہم کرنے کے کے باعث نجی بجلی گھر 90 فیصد، سرکاری بجلی گھر 80 فیصد جبکہ پن بجلی گھر اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر رہے ہیں اور بجلی کی پیداوار 15 ہزار 346 میگاواٹ ہو گء ہے۔

جوحالیہ سالوں میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب بجلی کی طلب 18 ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے بعد سحر و افطار میں چھ گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔دن کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جاتی ہے۔