باریوں کے انتظار میں رہنے والے زرداری اور مداری کا چکر اب ختم ہونے کو ہے ، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ باریوں کے انتظارمیں رہنے والے زرداری اور مداری کاچکر اب ختم ہونے کو ہے اور11 مئی کوعوام انہیں مسترد کرکے محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہے کہ محسن پاکستان ہی ہمارے نجات دہندہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ملکر غریب عوام کا پچھلے پانچ سالوں سے جینا حرام کر رکھا تھا۔

ان دونو ں جماعتوں نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں ملک کی بنیادوں کو کھو کھلا کیا انہیں ملکی نہیں بلکہ ذاتی مفاد عزیز ہیں11مئی کو عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے ان کا احتساب کرے گی سیاہ ترین دور کے سابقہ حکمران ٹولے نے ملک اور قوم کو اندھیروں میں دھکیلا اب عوام کوبہترین موقع ملا ہے کہ وہ 11مئی کو ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے میزائل پر مہر لگائیں۔