تحریک تحفظ پاکستان کا چکوال میں بہت بڑا جلسہ مرکزی رہنمائوں کا خطاب

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان ،بریگیڈئر عمر حیات،نیر مرزا اور امتیاز شاہ نے چکوال میں ایک بہت بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور لوٹ مار کا نتیجہ ہیں۔

پیپلزپارٹی کی حکومت کی پانچ سالہ ناقص کارکردگی کے باعث ملک پچاس سال پیچھے جا چکا ہے ملک میں بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کا بحران اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونا ملک بھر کے کارخانے اور فیکٹریوں کا بند ہونا غریب آدمی کے چولہے ٹھنڈے ہونا چوری ڈکیتی اور قتل و غارت ان حکمرانوں کے غریب عوام کیلئے تحفے ہیں۔

اس لئے اب پوری قوم پیپلزپارٹی سے نجات حاصل کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور پوری قوم ان بحرانوں اور مسائل سے نجات حاصل کرنے کیلئے میزائل پر مہر لگا کر ملک کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ NA-60چکوال پیر مشکور نقشبندی نے کہا ۔

عوام میزائل کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں کیونکہ اب وقت آچکا ہے کہ کرپٹ اور لٹیروں سے نجات حاصل کر کے نے ملک و قوم کو نت نئے بحرانوں اور بے شمار مسائل سے نجات دلائی جائے۔