پانچواں آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل الشہباز کلب نے جیت لیا

کراچی: الشہباز فٹ بال کلب شہداد کوٹ کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ الشہباز فٹ بال کلب نے جیت لیا ۔فائنل میچ الشہباز فٹ بال کلب اور الحیدری فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا ،فائنل میچ میں کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقبل شکست رہی دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی حملے کئے۔

مگر بدقسمتی سے کسی بھی کھلاڑینے گیند ایک بار بھی گول پوسٹ میں داخل نہ کرسکے لہذا پینالٹی ککس پر اشہباز فٹ بال کلب نے الحیدری فٹ بال کلب کو 4-2 سے شکست دیکر پانچواں آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ کو فتح کرلیا ْ۔ٹورنامنٹ کے اختتام کے موقع پر تقسیم اسناد کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد کے علاوہ کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شہداد کوٹ قمر رضا بلوچ نے ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔