کراچی : منگھوپیر آپریشن، 15 افراد زیرحراست،سو سے زائد ہتھیار برآمد

karachi Rangers

karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ مختلف اقسام کے سو سے زائد ہتھیار برآمدکرلئے۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد اور منگھو پیر روڈ سے متصل آبادیوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں بند کردیا گیا ہے اور آپریشن والے علاقے میں کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں کالعدم تنطیموں اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آپریشن کے دوران 15سے زائد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ جبکہ مختلف اقسام کے سو سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کئے گئے۔آپریشن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔