فلم” اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ” کی تعارفی جھلک منظر عام پر

Street Fighter

Street Fighter

نیویارک (جیوڈیسک) بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ترین ریسلنگ گیم اسٹریٹ فائٹر کے کرداروں پر مبنی مختصر فلم اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ کا تعارفی ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بلغاریہ میں فلمائی گئی مختصر دورانیے کی یہ فلم ہدایت کار اور رائٹر جوئے اسناہ کی تخلیق ہے جس میں کین کا مقبول عام کردار کرسچن ہاورڈ نبھا رہے ہیں۔

ریو کا کردار مائک موھ نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے دیگر کرداروں میں توگو لگاوا، مارک ک ، اکیرہ کویامہ ، حیونری لی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم یوٹیوب پر قسطوں کی شکل میں جاری کی جائے گی۔