فردوس جمال اور ماہرہ خان کی لفظی جنگ میں شان کی انٹری

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آئے اور اب شان بھی اس لفظی جنگ میں کود پڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شان نے اپنے بیان میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا اور کہاکہ فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی لوگ فردوس جمال کے بارے میں کہہ رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک سٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس جمال ایک لیجنڈ ہیں۔