آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں کی ہر سازش ناکام بنا دینگے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

شاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں گرجا گھر دھماکے پر اظہار افسو س کیا ہے اور کہا ہے کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے ملک دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ عمران خان پشاور کے چرچ میں دھماکے کی اطلاع ملنے پر اسلام آاباد سے پشاور روانہ ہو گئے۔

ایک بیان مین انہوں نے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اطہار کیا اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے برسر پیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم خصوصا کے پی کے کیعوام کو محفوظ بنا کر ہی دم لیں گے۔آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے ملک دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ اسلام اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔