فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ، ڈی جی نے رینجرز اہلکاروں کو معطل کر دیا

Ranger

Ranger

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں رینجرز اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر ڈی جی رینجرز نے نوٹس لے لیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو معطل کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر ڈی رینجرز نے حکم دیا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر کے فوری طور پر پیش کی جائے۔

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ کے رہائشی غلام حیدر کے لیے رینجرز کے اشارے پر گاڑی نہ روکنا زندگی کے خاتمے کی وجہ بن گیا۔غلام حیدر کے قتل کا مقدمہ اس کے کزن عبدالسلام کی مدعیت میں6 رینجرز اہلکاروں کے خلاف شاہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔