پہلا ایف سی سی فلڈ لائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ محلہ رنگپورہ نزد خواجگان قبرستان گرائونڈ میں جاری ہے

گجرات (جی پی آئی)پہلا ایف سی سی فلڈ لائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ محلہ رنگپورہ نزد خواجگان قبرستان گرائونڈ میں جاری ہے ، ٹورنامنٹ میں شہر گجرات کی چالیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، روزانہ رات 8 بجے سے 12 بجے تک چار میچ کھیلے جاتے ہیں ، ٹورنامنٹ انتظامیہ محمد عثمان عرف کالا بٹ ، عثمان کٹھانہ ، عرفان بٹ عرف استاد فانا ، نعیم بٹ ، یوسف ظہور ، حمزہ ڈار ، ثاقب علی ڈار۔

اسد سیال ، مصطفی ڈار ، مہر نعمان عرف نومی ، شیخ راشد ، میجر معظم ، فرح ڈار ، دانش ڈار اور عاطف عرف بلو نے شاندار انتظامات کیے ہوئے ہیں ، روزانہ سینکڑوں نوجوان و بزرگ ان میچوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، پہلا ایف سی سی فلڈ لائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسر آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست و چیف ایگزیکٹو رضا اینڈ شاری موٹرز مہر عثمان عرف شاری نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ملازمت نہ ملنے سے پریشان نوجوانوں کو بری سوسائٹی سے دور رکھنے کیلئے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نوجوان تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں ، ٹورنامنٹ کے دیگر سپانسرز میں مہر عامر فاران الیکٹرونکس اینڈ ایمان موٹرز اور مہر سکندر آف الکرم الیکٹرونکس شامل ہیں ، ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ 31 مئی 2013ء کو ہو گا ، فائنل کے مہمان خصوصی آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست رضا اینڈ شاری موٹرز کے مالک مہر عثمان شاری ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔