گجرات کی خبریں 28.05.2013

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پاکستان موٹر ویز کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پاکستان موٹر ویز کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سینئر پٹرولنگ آفیسر امجد بخاری اور اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر ساجد رحمان نے سکول کے بچوں ، سٹاف اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے لیکچر دیا، ایس پی او امجد بخاری نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈرائیورز ٹریفک قوانین پر عمل کریں تو جان لیو حادثات سے بچا جا سکتا ہے ، اور بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ آج کے بچے کل کے ذمہ دار شہری ہیں اور ٹریفک پولیس ان بچوں کی صحت کیلئے دعا گو ہے ، ہم شہزاد شفیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، کہ انہوں نے اپنے سکول کے تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کو لیکچر میں شامل کیا تا کہ وہ ٹریفک قوانین سے آگاہ ہو سکیں ، شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ہم اپنے ادارے میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر رہے ہیں تا کہ بچوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات وین حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کیا ، ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی، نجم سیٹھی
گجرات(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ گجرات کے نواحی موضع منگوال کے قریب سکول وین میں آتشزدگی کے المنا ک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کیا، اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروںکے خلاف سخت ترین تا دیبی کارروائی عمل میںلا ئی جا ئے گیـ حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ایسے دلخراش واقعات دوبارہ رونما نہ ہوسکیں۔مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ـ نگران وزیراعلی نے ان خیالات کاا ظہار موضع راجکی ، گجرات میں وین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور ٹیچر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر داخلہ طارق پر ویز، کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن طارق نجیب ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب ملک خدا بخش اعوان، ڈی سی او گجرات ، ڈی پی اوگجرات اور دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے وین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمی بچوں کو 75ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کے چیک دئیےـنگران وزیر اعلی نجم سیٹھی نے کہا کہ وین حادثہ کے افسوسناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور ایسے واقعات کا رونما ہونا سرکاری اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوںنے کہاکہ اس دلخراش واقعہ سے ذمہ دار اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیںـخستہ حال اور ناکارہ گاڑیاں چلانے والے اور ان گاڑیوں کے ذریعے والدین کو اپنے بچے تعلیمی اداروں میں بھجوانے پر مجبور کرنے والے سبھی اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقا ت کرائی جا رہی ہیںاور حکومتی سطح پر ایسے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جن سے اس نوعیت کے واقعات کی پیشگی روک تھام ہوتی ہے ، پاکستان میں بھی ایسے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتاجو کہ حکومتی اداروں کی ناکامی کاثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ نجم سیٹھی نے آتشزدگی کے دوران جان پر کھیل کر بچوں کو وین سے باہر نکالنے والی بہادر ٹیچر سمعیہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور اعلان کیا کہ علاقہ میں قائم گرلز سکول کو اپ گریڈ کرکے شہید ٹیچر کے نام سے منسوب کیا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے پہلے ہی بہادر ٹیچر سمیعہ کو اعلی سول ایوارڈ دینے کے لئے سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ فیول کے لئے کین استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہوچکا ہے اور لاہور میں ایسی پانچ سو گاڑیوں کے خلاف چالان کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ میں ریسکیو سروسز اور موٹروے پولیس کے تقررکے عوامی مطالبات پر بھی غور کیا جائے گاـقبل ازیں نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے سی ایم ایچ کھاریاں میں سانحہ سے متاثرہ زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہیں زیر علاج بچون کو علاج معالجہ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے متاثرہ بچوں کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب کی طرف سے برداشت کرنے کی پیشکش کے جواب میں سی ایم ایچ کے انچارج کمانڈر بریگیڈیر اکبر ربیع نے کہا کہ ان بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجہ ہماری قومی ذمہ داری ہے اس لئے تمام اخراجات پاک آرمی برداشت کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجا ب نے پا ک فو ج کے افسروں اور جوا نو ں کے جذبہ ایثا ر پر انہیں خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ علا ج معا لجہ کے انتظا ما ت بہترین ہیں اورانہوں نے معیا ری طبی سہو لیا ت کی فراہمی پر سی ایم ایچ کھا ریا ں کی انتظا میہ کا شکر یہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے :حمزہ شہباز
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ گجرات میں سکول وین میں آگ لگنے سے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے درد ناک واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیاہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کر ے گی ہماری حکومت گجرات میںمعصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ کے محرکات کا پتہ لگاکرذمہ داران کو قرار واقع سزادے گی ۔حمزہ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آ ج گجرات کے علاقے منگووال میں سکول وین سانحے کے متاثرین کے گھروں کے دورے کے دوران جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی رہنمامریم نوازاور کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔حمزہ شہبازاور مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنمامنگووال ،راجیکی او رکنگن سہان کے دیہات میں غمزدہ اور دکھی والدین کے پاس پہنچے اور انہیں تسلی دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف نے انہیں خصوصی طور پر سانحہ کے متاثرین سے اظہار افسوس او رغم گساری کیلئے بھیجا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اس سانحہ کا شکار ہونے والے بچوں کے لواحقین کے دکھ میںبرابر کی شریک ہے ۔ پنجاب حکومت سانحہ میںجان سے ہاتھ دھوبیٹھنے والی ٹیچر کے لواحقین کیلئے جلدہی خصوصی امداد کا بھی اعلان کریگی ۔ا س موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ قوم نے مسلم لیگ (ن) پراظہا راعتماد کرتے ہوئے ملک کی خدمت کا ایک او رموقع دیاہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور قوم کوبحرانوں اور مشکلات سے جلد از جلدنکالنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے اور وہ کسی بھی مشکل گھڑی میںاپنے لوگوں کو تنہا نہیںچھوڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول وین کاحادثہ انتہائی افسوس ناک ہے:میاں حمزہ شہباز
گجرات (جی پی آئی)مرکزی راہنمامسلم لیگ ن ایم این اے میا ں حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ سکول وین کاحادثہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں چھوٹے چھوٹے معصوم پھول زندگی کی آخری سانس لے کرچلے گئے ان کے لواحقین پرجوقیامت صغراں کاسلسلہ جاری ہے ہم اس میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے موضع راجیکی ۔کوٹ گھکہ۔کنگ چنن۔کنگ سہالی میں وین حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کرنے کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیامیاں حمز ہ شہبازشریف نے مزیدکہاکہ ہماری حکومت جب اقتدارمیں آئے گی توہم انشاء اللہ ایسے اقدامات کریں گے کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ملزمان کاتعین کرکے حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرئے۔امداددینے سے کسی کاشریک غم نہیں بناجاسکتاہے۔ہماری ساری جماعت ان غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلندکرئے اورلواحقین کوصبروجمیل عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول وین حادثہ انتہائی زیادہ دالخراش اورقابل افسوس ہے :مریم نواز شریف
گجرات( جی پی آئی)مرکزی راہنمامسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے کہاکہ سکول وین حادثہ انتہائی زیادہ دالخراش اورقابل افسوس ہے جس میں ہردرددل غم زدہ دکھائی دیا۔میاں نوازشریف نے ہمیں اس غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرنے کے لئے بھیجاہے۔اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے لواحقین کے دکھ میں ہماری ساری جماعت برابر کی شریک ہے۔ہماری حکومت کے قیام کے بعدایسی پالیسیاں بنائی جائیں گی کہ ایسے واقعات رونمانہ ہوسکیں۔میں اس سکول ٹیچرکوبھی سلام پیش کرتی ہوں جس نے اپنی جان پرکھیل کرمعصوم بچوں کی جان بچائی۔مریم نوازشریف واقعہ میں شہیدہونیوالے تمام بچوں کے خاندانوں کے گھروں میں گئیں اوران کے اہل خانہ سے الگ الگ اظہارافسوس کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول وین میں آتشزدگی کے المنا ک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے:نگران وزیراعلیٰ پنجاب
گجرات(جی پی آئی)نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ گجرات کے نواحی موضع منگوال کے قریب سکول وین میں آتشزدگی کے المنا ک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے اس کے ذمہ داروںکے خلاف سخت ترین تا دیبی کا روائی عمل مین لا ئی جا ئے گی۔ک ور حکومت یقنینی بنائے گی کہ ایسے دلخراش واقعات دوبارہ رونما نہ ہوسکیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے موضع راجکی میں شہدا ء کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو 75ہزار روپے فی کس معاوضہ کے چیک دیے۔اس موقع پر نگران وزیر داخلہ طارق پر ویز، کمشنر طارق نجیب ، ایڈیشنل آئی جی ملک خدا بخش اعوان، ڈی سی او آصف بلال لودھی ، ڈی پی او دار علی خٹک اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ حکومتوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے،خستہ حال اور ناکارہ گاڑیاں چلانے والے، والدین کو ان کے ذریعے بچوں کو بھجوانے پر مجبور کرنے والے سبھی اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقا ت کرائی جائیں گی ایسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جن سے اس نوعیت کے واقعات کی پیشگی روک تھام ہو سکے، ہمارے پاس ایسے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرامد نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ نجم سیٹھی نے آتشزدگی کے دوران جان پر کھیل کر بچوں کو وین سے باہر نکالنے والی بہادر ٹیچر سمعیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ علاقہ میں قائم گرلز سکول کو اپ گریڈ کرکے شیہد ٹیچر کے نام سے منسوب کیا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب نے پہلے ہی انکو اعلی سول ایوارڈ سے نوازنے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ فیول کے لئے کین استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہوچکا ہے اور لاہور میں ایسی پانچ سو گاڑیوں کے خلاف چالان کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے علاقہ میں ریسکیو سروسز، موٹروے پولیس کے تقررکے عوامی مطالبات پر بھی غور کا اعلان کیا۔اس سے قبل نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے سی ایم ایچ کھاریاں میں زیر علاج سانحہ سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہیں زیر علاج بچون کو علاج معالجہ کے لے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے متاثرہ بچوں کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب کی طرف سے برداشت کرنے کی پیشکش کے جواب میں سی ایم ایچ کے انچارج کمانڈر بریگیڈیر اکبر ربیع کہا کہ ان بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجہ ہماری قومی ذمہ داری ہے اس لئے تمام اخراجات پاک آرمی برداشت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول وین میں آگ لگنے سے معصوم بچوں کے جاںبحق کاواقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیاہے :حمزہ شہباز
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ گجرات میں سکول وین میں آگ لگنے سے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے درد ناک واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیاہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کر ے گی ہماری حکومت گجرات میںمعصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ کے محرکات کا پتہ لگاکرذمہ داران کو قرار واقع سزادے گی ۔حمزہ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آ ج گجرات کے علاقے منگووال میں سکول وین سانحے کے متاثرین کے گھروں کے دورے کے دوران جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی رہنمامریم نوازاور کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔حمزہ شہبازاور مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنمامنگووال ،راجیکی او رکنگن سہان کے دیہات میں غمزدہ اور دکھی والدین کے پاس پہنچے اور انہیں تسلی دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف نے انہیں خصوصی طور پر سانحہ کے متاثرین سے اظہار افسوس او رغم گساری کیلئے بھیجا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اس سانحہ کا شکار ہونے والے بچوں کے لواحقین کے دکھ میںبرابر کی شریک ہے ۔ پنجاب حکومت سانحہ میںجان سے ہاتھ دھوبیٹھنے والی ٹیچر کے لواحقین کیلئے جلدہی خصوصی امداد کا بھی اعلان کریگی ۔ا س موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ قوم نے مسلم لیگ (ن) پراظہا راعتماد کرتے ہوئے ملک کی خدمت کا ایک او رموقع دیاہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور قوم کوبحرانوں اور مشکلات سے جلد از جلدنکالنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے اور وہ کسی بھی مشکل گھڑی میںاپنے لوگوں کو تنہا نہیںچھوڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگہت اقبال قریشی نے مریم نواز شریف کے ہمراہ منگووال میں شہید بچوں کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی راہنما نگہت اقبال قریشی نے گزشتہ روز مریم نواز شریف کے ہمراہ منگووال و دیگر دیہات میں جا کر سانحہ منگووال کے شہید بچوں کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں ، اور فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نزہت نیئر ، سمیر ملک اور آسیہ فاروق نے سانحہ منگووال میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار افسوس کیا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی راہنما نزہت نیئر ، سمیرا ملک ، آسیہ فاروق نے مشترکہ بیان میں سانحہ منگووال میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں ، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیکب پال عدنان نے ایک بیان میں سانحہ منگووال پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیا
گجرات(جی پی آئی )ممتازماہرتعلیم اورکیتھڈرل سکول گجرات کے پرنسپل جیکب پال عدنان نے ایک بیان میں سانحہ منگووال پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے اس کے ذمہ دارافرادکے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔ جیکب پال عدنان نے کہاکہ اس اندوہناک واقعہ پرہمارادل خون کے آنسورورہاہے۔محض چندافرادکی مجرمانہ غفلت اورپیسے کی ہوس نے کتنے گھروں کے چراغ گل کردیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسی ویگن میں معصوم بچوں کوبھیڑبکریوں کی طرح ٹھونساگیاتھاجس کی نہ پٹرول کی ٹینکی ہے نہ دروازوں کے لاک ہیں اورنہ اس کے ساتھ کوئی ہیلپرہے حتہٰ کہ ڈرائیورکے پاس ڈرائیونگ کالائسنس بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے مجرمانہ غفلت برتنے والے ان افرادکی آنکھوں پرصرف لالچ کی پٹی بندھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں شہیدہونے والے بچوں کی زندگی کی قدروقیمت کااندازہ نہ تھا۔ان معصوموں کی چیخیں اوران کی مائوں کی آہیں قیامت تک ان کاپیچھانہیں چھوڑیں گی۔جیکب پال عدنان نے کہاکہ میری طرح ہر صاحبِ اولاد آج خون کے آنسورورہاہے ۔اسے یوں محسوس ہوتاہے جیسے یہ سانحہ جناح سکول کے بچوں کے ساتھ نہیں ہوابلکہ اس کے اپنے جگرگوشوں کے ساتھ ہواہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری ٹیچربہن سمیعہ نے جس بہادری اورجواں ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کی جانیںبچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی اسے صدیوں تک فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔ہراستادان کی قربانی پرہمیشہ فخرکرتارہے گا۔جیکب پال عدنان نے مطالبہ کیاہے کہ ٹیچرسمیعہ شہیدکی بہادری اورجاں نثاری پرانہیں پاکستان کااعلیٰ سول ایوارڈنشانِ امتیازدیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کی تاریخ میں پہلی بارنوادرات کی ایک روزہ نمائش 31مئی کوریاض پلازہ بھمبرروڈمیں منعقدہو گی
گجرات(جی پی آئی )گجرات کی تاریخ میں پہلی بارنوادرات کی ایک روزہ نمائش 31مئی بروزجمعہ کوریاض پلازہ بھمبرروڈمیں منعقدہو گی۔نمائش کااہتمام ممتازسماجی شخصیت اورامن کے سفیرفاروق ریاض چودھری نے کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ نوادرات کی نمائش میں قرآن پاک کے قدیم قلمی نسخے،نایاب سکے اورڈاک ٹکٹ،قدیم تلواریں،بادشاہوں کے لکھے ہوئے خطوط، نایاب قدیم تالے اورقدیم تاریخی دستاویزات شامل ہوں گی۔نمائش صبح9بجے سے شام 7بجے تک جاری رہے گی۔نمائش میں داخلہ فری ہوگا۔نمائش کے انعقادمیں جبارجیولرز،غلام اینڈسنز،قطرگارمنٹس،امبالوی جیولرز،شارجہ جیولرز،سیدمسعود پرویز،سیدبابرعلی شاہ،محمدعمرخان اورعاصم محمودنے تعاون کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ منگووال نے ہر درد دل رکھنے والے شخص کو رولا دیا ہے:قاری محمد اشرف شاکر ، شیخ عمران علی
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے ممتاز الیکٹریشن و UPSسپشلسٹ قاری محمد اشرف شاکر اور شیخ عمران علی منیجر دائود فیملی تکافل نے کہا ہے کہ سانحہ منگووال نے ہر درد دل رکھنے والے شخص کو رولا دیا ہے ، ایسے سانحے قومیں کبھی نہیں بھولتیں ، جن میں معصوم جانیں لقمہ اجل بنتی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے ، جس میں قیمتی معصوم جانیں ضائع ہوئیں ، حکومتیں وقتی طور پر تو عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اقدامات کرتی ہیں ، اور بعد میں بھول جاتی ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ قانون سازی اس طرح کی جائے کہ اس پر عمل میں ہو ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مناسب قانون سازی کے ذریعے غیر معیاری گاڑیوں کے روڈ پر آنے پر پابندی عائد کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے راجیکی کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے راجیکی کا دورہ کیا اور سانحہ ٔویگن کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر سید حسان اللہ، ڈاکٹر طارق سلیم، میاں شبیر احمد خاور، چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ، چوہدری محمد انور وڑائچ، سعید احمد، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری انیس احمد، چوہدری بہادر خاں اور دیگر راہنما موجود تھے۔حافظ محمد ادریس نے چوہدر ی سجاد احمد وڑائچ، چوہدری ریاض احمد وڑائچ اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پھول سے بچے اور جگر کے ٹکڑے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ اس خاندان کی عظیم بیٹی سمیعہ نذیر نے شہادت سے مرتبے پر فائز ہو کر استاد کے مقام کو مزید بلند کیا ہے۔ اور معصوم بچوں کی جان بچاتے ہوئے خود آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئیں مگر اس کی قربانی اور لازوال کردار ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔حافظ محمد ادریس نے کہا سمیعہ نذیر شہیدہ نے جو قربانی دی ہے وہ پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز کی مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے پاس تو اس کا اجر اور انعام تو اسے ضرور مل کر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی روشن پاکستان کی نوید ہے:وقار احمد چوہدری
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی روشن پاکستان کی نوید ہے آنیوالا وقت ملک میں انقلاب لائے گا نواز شریف وزیر اعظم بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ PP109کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وقار احمد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے انتظامی اور معاشی ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر سے تاریخی فتح دیکر ثابت کر دیا کہ قوم اپنے محسن کو کبھی فراموش نہیں کرتی انہوں نے مزید کہا کہ میجرمعین نواز کی کامیابی حلقہ کی عوام کی کامیابی ہے ہم اپنے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ میجر معین نواز کو پنجاب اسمبلی میں وزارت دی جائے تاکہ وہ اپنے حلقہ کی عوام کی بہتر خدمت کر سکیں اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑے بڑے دعوئے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے:چوہدری نصیر احمد سندھو
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ چو ہدری نصیر احمد سندھو نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑے بڑے دعوئے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے قوم اب بیدار ہوچکی ہے جس کا زندہ ثبوت چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی کامیابی ہے حالانکہ بعض خفیہ ہاتھوں نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کو ہرانے کی پوری کوشش کی مگر انہیں شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہو سکا ان لوگوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کوئی بھی حربہ کام نہ آیا اور عوام نے اپنے قائدین کو بھاری اکثریت سے ہمکنار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی کی واضح اکثریت کسی سے ہضم نہیں ہو رہی ہے:چوہدری شرافت حسین
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماچوہدری شرافت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی واضح اکثریت کسی سے ہضم نہیں ہو رہی ہے ماضی کی طر ح اب وہ اپنے امیدوار وں کی بولی لگانے میں ناکام رہے ہیں سونامی نے سیاست کو کا روبار بنانے والوں کا بوریا بستر ا گو ل کر دیاہے چوہدری شرافت حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی نے ووٹر وں کے انگوٹھا نشان کو چیلنج کر نے کا فیصلہ کیا ہے دھاندلی اورنتائج تبدیل کر نے والوں کے خلا ف آخر ی حدتک لڑیں گے اج بھی سیکرٹری الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبا رہ گنتی کرائیں تو پی ٹی آئی مر کز میں اپوزیشن کی بجائے حکومت بنا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلی پنجاب سانحہ منگووال سکول وین حادثہ میں شہید ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت
گجرات (جی پی آئی)نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی سانحہ منگووال سکول وین حادثہ میں شہیدہونیوالے بچوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پراجیکی گئے۔اس موقع پرنگران وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ نجی سکولوں کے مالکان واقعی قواعدضوابط کی پابندی نہیں کرتے۔جس کی وجہ سے آئے روزحادثے رونماہوتے ہیں۔حکمرانوں کوہوش آنی چاہئے باہرکے ممالک میں قانون بنایاجاتاہے اوراس پرعمل درآمدبھی کیاجاتاہے۔اس موقع پرانہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے اس سانحہ میںشہیدہونیوالے بچوں کے لواحقین کوفی کس پانچ پانچ لاکھ روپے اورزخمیوں کوپچاس پچاس ہزارروپے کے چیک دئیے۔اہل علاقہ نے اس موقع پرنگران وزیراعلی سے مطالبہ کیاکہ راجیکی مڈل سکول کوہائی سکول کادرجہ دے کرٹیچرسمیہ نورین کے نام سے منسوب کیاجائے۔کیونکہ لیڈی ٹیچرسمیہ نے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے بڑی دلیری سے چھ معصوم قیمتی جانیںبچائیں۔اس لئے انہیں پاکستان کااعلی ترین سول اعزازدیاجائے۔جس پرنگران وزیراعلی نے بتایاکہ گورنرپنجاب کی طرف سے صدرآصف علی زرداری کوسمری ارسال کردی گئی ہے۔سانحہ منگووال سکول وین حادثہ میں شہیدہونیوالے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی ہاشم کی بہنوں نے نگران وزیراعلی کووین حادثہ کے بارے میں بتایاتواس دلخراش واقعہ سے وزیراعلی آبدیدہ ہوگئے۔اورموقع پرموجودلوگ بھی دھاڑیں مارکررونے لگے ۔RPOگوجرانوالہ نے کہاکہ ویگن مالک اورڈرائیورکوگرفتارکرلیاگیاہے انہیں قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز تاجر راہنما سیٹھ مدثر عباس صراف نے سانحہ سکول ویگن پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا
گجرات(جی پی آئی)ممتاز تاجر راہنما سیٹھ مدثر عباس صراف نے سانحہ سکول ویگن میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والے بچے ہمارے بچے تھے ان بچوں کا غم ساری زندگی بھلایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ سانحہ کے ذمہ دران کو قرار واقع سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی ان بچوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معصوم بچوں کی جانیں بے حد قیمتی تھیں:مریم نواز ، حمزہ شہباز ، کیپٹن صفدر
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں مریم نواز ، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر سانحہ منگووال میں وین آتشزدگی حادثہ میں شہید ہونے والے معصوم طلباء و طالبات اور ٹیچرکی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے راجیکی آئے ۔ انہوںنے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے اس المناک سانحہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی جانیں بے حد قیمتی تھیں اس سانحہ میں ذمہ داران کے خلاف بھر پور کارروائی ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنمائوں میں ایم این اے عابد رضا کوٹلہ ،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ،ایم پی اے حاجی عمران ظفر، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، چوہدری اظہر حسین اور چوہدری رضا علی وڑائچ کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے وین حادثہ کا شکار ہونے والے بچوں اور ٹیچر کی شہادت پر اظہار تعزیت
گجرا ت (جی پی آئی )پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے سانحہ منگووال میں وین حادثہ کا شکار ہونے والے معصوم بچوں اور ٹیچر کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہوں پر جاکر اظہار تعزیت کیا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد افضال رانجھا، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یاورعباس، مرکز کنجاہ کے صدر حافظ شیخ اسرار احمد ، نائب صدر محمد یونس ، منگووال سے مرزا مختار احمد پرنسپل آکسفورڈ سکول ، ضمیر الحسن باجوہ کینٹ ماڈل سکول منگووال ، منور حسین سی بی اے سکول کیرانوالہ ، میر محمد عاصم بٹ الخورشید اسلامک فائونڈیشن سکول منگووال ، مہدی خاں چیمہ احسن ماڈل سکول منگووال ، منیر خالد لودھی منہاج سکول منگووال ، اعجاز احمد الفارابی ماڈل سکول منگووال اور خادم حسین طاہر ایمبیشن گرامر سکول منگووال شامل تھے ۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکولز سربراہان نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے پوری قوم غم کی حالت میں ہے اور ہرکوئی سوگوار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعہ نے سکول مالکان اور حکومتی اداروں سمیت معاشرہ کے ہر فرد کی آنکھیں کھول دیںہیں ۔ انہوںنے شہید ٹیچر کو شاندا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جرات و بہادری کا مظاہرہ ٹیچر نے کیا ہے اسے تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے اور اس کے لیے اعلیٰ حکومتی سول ایوارڈ کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ایسوسی ایشن شہید ٹیچر کو گولڈ میڈل سے نوازے گی اور شہید معصوم طلبہ کے لیے اجتماعی قرآن خوانی اور سیمینار کا انعقاد کرے گی۔