پہلی ششماہی: ٹیکس وصولیاں ہدف سے 70 ارب روپے کم

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ایک ہزار بیس ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔

انکم ٹیکس کی مد میں تین سو ستتر ارب سیلز ٹیکس کی مد میں چار سو اٹھانوے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ستر ارب روپے وصول ہوئے۔

اس دوران ایک سو بارہ ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی جمع ہوئی جبکہ پینتیس ارب روپے کے ری فنڈ بھی جاری کئے گئے۔

ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد کے مطابق پہلی ششماہی میں ہدف ایک ہزار نوے ارب روپے رکھا گیا تھا۔