پہلا سیمی فائنل پاکستان اسٹل مل اور کراچی ککرز کے مابین اور دوسرا سیمی فائنل پاک پی ڈبلیو ڈی اور اُسامہ اسپورٹس کے درمیان کھیلا جائے گا

کراچی : شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں TMA شاہ فیصل ٹائون کے زیر تعاون الرحیم محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 5 جون 2013ء بروزبدھ پاکستان اسٹل مل اور کراچی ککرز کے مابین اور دوسرا سیمی فائنل۔

6 جون 2013ء بروز جمعرات پاک پی ڈبلیوڈی اور ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم اُسامہ اسپورٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 8اور9جون 2013ء کو شاہ فیصل فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔