کراچی : موسم گرم اور خشک ہونے کیساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Warm Weather

Warm Weather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ۔

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔