سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کر رہا ہوں،لوگوں کی زندگیوں اور املاک کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی اجلاس کا ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

شہباز شریف نے کہا کہ ہر صورت میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کی جائے گی اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائی گی۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایریگیشن نے وزیر اعلی کو سیلاب کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔