جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،فائرنگ،چار افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

Jaffer Express

Jaffer Express

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ،12 زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کے علاقے کالپور میں نامعلوم سمیت سے جعفر ایکسپریس پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹرین رک گئی۔ واقع کے فوری بعد مسلح افراد اور سیکورٹی فوزسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 12 مسافر زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڈھ گھنٹے سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے۔واقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مسافر ٹرین کے ڈبو میں محصور ہو کر رہے گئے۔