فوگ لائٹس کے استعمال سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انجینئر علی حسنین

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر علی حسنین نے کہا کہ فوگ لائٹس کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی لائی جا سکتی ہے اور تیز رفتار گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے ٹریفک کے مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیورز اپنی گاڑیوں میں سوار مسافروں کے ساتھ ساتھ سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد کی حفاظت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

سڑک پر چلتی گنے سے لدی اوور لوڈٹرالیاں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا پیش خیمہ ہیں ٹرالی ڈرائیورز ٹرالی کے پیچھے ریفلکٹر کا استعمال کریں تاکی حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔