فٹبال میچ دیکھنے کی شوقین سعودی خاتون کو جیل

Jail

Jail

جدہ (جیوڈیسک) جدہ کے جدید الجوہر سٹیڈیم میں افریقی یونین اور الشباب فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیل کے مقابلے کے دوران ایک خاتون کو مردانہ لباس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فٹبال سٹیڈیم میں ایک خاتون کی موجودگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر چلی اور مردانہ لباس میں ملبوس ایک خاتون کی تصویر بھی سماجی میڈیا پر جاری کی گئی تھی۔ اسی دوران سٹیڈیم میں موجود پولیس کو بھی اس پر نظر پڑی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مردانہ کھیل کے مقابلوں کے دوران کسی خاتون کا اور وہ بھی مردانہ بھیس بدل کر داخل ہونا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ خاتون نے چونکہ مکمل طور پر مردانہ سوانگ دھار رکھا تھا جس کے باعث سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

نیز اس نے سٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ بھی قریب ہی ایک بکنگ پوائنٹ سے حاصل کیا تھا۔