فٹبال پریمئیر لیگ میں کل دس میچز کھیلے جائیں گے

Football Premier League

Football Premier League

انگلینڈ (جیوڈیسک) فٹبال پریمیئر لیگ میں کل دس میچ شیڈول ہیں۔ پوائنٹ ٹیبل کی سرفہرست ٹیم چیلسی کا ٹوٹنہم سے مقابلہ ہو گا۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کی گہما گہمی جاری ہے، میگا ایونٹ پریمیئر لیگ کے میچ چار روز کے آرام کے بعد یکم جنوری سے شروع ہوں گے، کل دس میچ کھیلے جائیں گے، دن کا پہلا مقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹوک سٹی کے درمیان ہو گا۔

گذشتہ ہفتے مانچسٹر یونائیٹڈ کا ٹوٹنہم سے برابر میچ رہا، بغیر کسی گول سے ڈی ماریا، وین رونی اور وین پرسی کی ٹیم مینیو کو ایک پوائنٹ پیچھے جانا پڑا، دیگر میچوں میں کرسٹل پیلس، ایورٹن، لیورپول، مانچسٹر سٹی، نیو کاسل، سوانسی، آرسنل اور ویسٹ ہیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی دن کا آخری میچ پوائنٹ ٹیبل کی نمبر ایک چیلسی کا ٹوٹنہم سے مقابلہ ہو گا۔

پوائنٹ ٹیبل پر چیلسی سرفہرست ہے، تین پوائنٹس کے فرق سے مانچسٹر سٹی دوسرے نمبر پر ہے تیسرے نمبر کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے چھتیس پوائنٹس ہیں