ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ ڈالر کی مزید کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) سولہ کروڑ ڈالر کی مزید کمی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے گیارہ ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق اکتیس مئی کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر سولہ کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر کمی سے چھ ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر اٹھائیس لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب چھ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔