غیرملکی مہمان کو اس طرح بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے، مریم نواز

Imran Khan and Bill Gates

Imran Khan and Bill Gates

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ایک تصویر پر عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے آدابِ میزبانی کے منافی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس پہلی بار پاکستان کے دورے پرہیں اور انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے بھی ملاقات کی۔

اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ جبکہ بل گیٹس ملاقاتیوں کی نشست پر بیٹھے ہیں۔

لیگی رہنما مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔

تاہم نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے اپنی تنقید کی وضاحت میں اور کچھ نہیں کہا۔