سڈنی (جیوڈیسک) آسڑیلیا کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی، خشک اور گرم موسم نے آگ کی صورتحال کو اور بھی خوفناک کر دیا۔ نیو ساوتھ ویلز کے ایمرجنسی سروسز حکام کے مطابق سڈنی کے مغربی علاقے بلیوماونٹین جھاڑیوں میں لگنے والی اگ خشک موسم کے باعث خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔
لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے جمعرات کو لگنے والی آگ سے اب تک 200 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔