سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

Nadeem Hashmi

Nadeem Hashmi

کراچی (جیوڈیسک) رہنما ایم کیو ایم ندیم ہاشمی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ندیم ہاشمی کو دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں پیش کیا گیا ہے۔ متحدہ کے یونٹ انچارج اور سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف نارتھ ناظم آباد کے حیدری تھانے میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دہرے قتل کی اس ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سیون اے ٹی اے، قتل کی دفعہ 302 اور اسلحہ چھیننے کی دفعہ 397 عائد کی گئی ہے۔ سرکار کی مدعیت میں قائم اس مقدمے میں ندیم ہاشمی کے ساتھی نوشاد کے علاوہ دیگر ملزمان نامعلوم ہیں جنہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔