ایف آئی اے نے سابق صوبائی وزیر خوراک اقبال داد کو گرفتار کر لیا

FIA

FIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایف آئی اے نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں نگراں حکومت کے سابق صوبائی وزیر خوراک اقبال داد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ایف آئی اے کے سابق چئیرمین کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا ای او بی آئی کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہے اور ایف آئی اے نے ای او بی آئی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں نگراں دور حکومت کے سابق صوبائی وزیر اقبال داود پاک والا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال داود پاک والا ای او بی آئی اے انوسٹمنٹ کمپنی میں بطور ڈائریکٹر تعینات تھے اور کوڑیوں کی زمین اربوں روپے مالیت میں خریدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تین ٹیمیں ای او بی آئی اے سابق چئیرمین ظفر گوندل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر گوندل کے اندرون سندھ ایک اہم شخصیت کے پاس پناہ لینے کی بھی اطلاعات ہے۔