اکتالیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان تین دن کے لیے موخر

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے اکتالیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان تین دن کے لیے موخر کر دیا ہے،انتخابی فہرستیں منجمد کرنے کی ڈیڈ لائن میں بھی تین روز کی توسیع کر دی گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن خورشید عالم کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان اٹھائیس جون کو کیا جائیگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شیڈول کے اعلان میں تاخیر ووٹر کی سہولت کے لیے کی گئی، ضمنی انتخابات والے اکتالیس حلقوں کی انتخابی فہرستیں منجمد کرنے کی ڈیڈ لائن میں بھی تین روز کی توسیع کی گئی ہے۔ اٹھائیس جون کو شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ان حلقوں میں انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی۔