ایم پی اے فرید خان کے قتل میں ملوث دہشتگرد گرفتار

MPA Fareed Khan

MPA Fareed Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے ترنول کے علاقے سے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فرید خان کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فرید خان کے قتل میں ملوث دہشتگرد آصف اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دہشتگرد آصف اللہ کو ترنول کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ آصف اللہ نے 4 سال تک دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ہے۔