پاکستان میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنائیں گے: طالبان

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان نے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کے لئے جنود حفصہ کے نام سے نیا گروہ تشکیل دیدیا، پاکستان میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنائیں گے جس کا مقصد ڈرون حملوں کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا ہے: طالبان ترجمان طالبان نے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک نیا گروہ تشکیل دیا ہے جسے جنودِ حفصہ کا نام دیا گیا ہے۔

جس کا مقصد ڈرون حملوں کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادرے کو بتایا کہ دیامر میں کوہ پیمائوں کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملوں کے مسلسل استعمال کی حمایت پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ جب تک امریکی ڈرون حملے جاری ہیں ہماری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

اس واقعے کے بعد سے پاکستان میں کوہ پیمائی پر مبنی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور مقامی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دیگر پہاڑوں بشمول کے ٹو پر عنقریب تمام سیاحتی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔ اس سے پہلے طالبان نے کہا تھا کہ نانگا پربت بیس کیمپ میں کیا جانے والا حملہ کمانڈر ولی الرحمسن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔