الخدمت فاءونڈیشن اور فوجی فرٹیلائزر سونا ویلفیئر کے درمیان معائدے کی یاداشت پر دستخط

Alkhidmat

Alkhidmat

اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن اورفوجی فرٹیلائز رسونا ویلفیئر کے درمیان معائدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ معائدے کی روح سے الخدمت فاءونڈیشن اور ایف ایف سی سونا ویلفیئر باہمی دلچسپی کے امور میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کریں گے۔

الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد کی طرف سے صدر حامد اطہر ملک نے جبکہ ایف ایف سی سونا ویلفیئر کیطرف سے کمپنی سکرٹری بریگیڈیئراشفاق احمد (ر) نے معائدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ۔ ایم او یوکی تقریب سونا ویلفیئر کے آفس میں منعقد ہوئی ۔ جس میں دونوں آرگنائزیشنز کے فوکل پرسنز شہزاد سلیم عباسی ( منیجر کارپوریٹ افیئرز) ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل افتخار احمد اور ملیحہ ملک اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے گفتگو میں حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت ڈیزاسٹ مینجمنٹ ، کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم ، مائیکروفنانس اور صحت کے پروگراموں میں معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے اورخدمت کے پلیٹ فارم پر ہم اور ایف ایف سی مل کر انسانیت کی فلاح کے لیے کام کریں گے ۔ ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی لیفٹنٹ جنرل طارق خان نے کہا کہ ہم الخدمت فاءونڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ارادے کو تقویت بخشی اور ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ مشترکہ فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے ۔