الخدمت فاوَنڈیشن نے ترک سماجی تنظیم حیرات کے تعاون سے بیروت (لبنان) دھماکہ متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کئے

Food Package Distribution

Food Package Distribution

اسلام آباد : الخدمت فاوَنڈیشن لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئی ۔ الخدمت فاوَنڈیشن نے ترک سماجی تنظیم حیرات ہیومینٹیرین ایڈ کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے ۔ الخدمت فاوَنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاوَنڈیشن اور پوری پاکستانی قوم بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پرافسردہ ہے اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کورونا کے باعث معاشی مسائل سے دوچار لبنانی معیشت کو اس سانحے نے ایک اور شدید دھچکا دیا ہے ۔

دھماکے کے نتیجے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جبکہ بندرگاہ پر موجود گندم کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا ہے ۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری امت مسلمہ اپنے متاثرہ مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے میدان میں آئے ۔ الخدمت فاوَنڈیشن اور برادر سماجی تنظیم حیرات ہیومینٹیرین ایڈکے تعاون سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ تقسیم کردی گئی ہے جبکہ متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی ۔