بانی پاکستان کی برسی، گورنر اور وزیراعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری

Mazar-e-Quaid

Mazar-e-Quaid

کراچی (جیوڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پینسٹھ ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ قائد اعظم کی برسی کے حوالے سے مرکزی تقریب مزار قائد کراچی میں ہوئی۔

جس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے قائد اعظم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ عام شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی مزار قائد پرفاتحہ خوانی کے لیے صبح سے آرہی ہیں۔ قائد اعظم کو خراج عقیدیت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں سیمیناروں اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔