بانی پاکستان قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ ڈاکٹر باقر خاکوانی

Quaid Day celebration of Alkhidmat Orphans

Quaid Day celebration of Alkhidmat Orphans

اسلام آباد (پریس ریلیز) الخدمت فاوءڈ یشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے تقریب الفارابی سکول اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد کے نائب صدر ڈاکٹر باقر خاکوانی ،قاری نورالرحمان، اظہر شاہ،اظہر شاہ، افتخار جنجوعہ،محمدراشد اور بچوں و والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر باقر خاکوانی نے تقریب میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد اعظم کی شب وروزمحنت اور شاندار قیادت سے ہ میں یہ وطن عزیز نصیب ہوا ،اوربانی پاکستان قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں ۔

نائب صدر نے بچوں اور ماءوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ ’’پاکستان میں مختلف زبانیں ،ثقافتیں اور قو میں ہیں مگر سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ جذبہ پاکستانی ہے اور ہم پاکستان کو ایسی اسلامی ویلفیئر سٹیٹ بنار ہے ہیں جس میں تمام پاکستانیوں کے حقوق یکساں ہوں ۔ قاری نور الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ان کے بتائے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو حقیقی فلاحی، ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانا ہے ۔ الفارابی سکول کے چیف پیٹرن افتخار جنجوعہ نے کہا کہ ہ میں قائد اعظم کی عظیم قربانیوں کو مثال بنا کر قوم کی حقیقی تعمیر کرنا ہوگی ۔

تقریب میں بچوں نے خوبصورت ملی نغمے بھی پیش کیے اور اس موقع پر نو جوانوں اور طلبا ء نے پر جوش انداز میں نہ صر ف پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا ئے بلکہ اس بات کا اعادہ کیا ہم قائد کے پاکستان کی تعلیم و تعلم کیساتھ آبیاری کریں گے ۔ اور آخر میں قائد اعظم محمد علی جناح ;231; کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔