چودہ سالہ کرپشن، ناقص کارکردگی نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں: وزیراعظم

PM

PM

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ملک کو 14 سال میں کی گئی کرپشن بدانتظامی اور ناقص فیصلوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ہمیں ان بنیادوں کو مضبوط کرنے میں سخت سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ماہ جون کے آغاز میں وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تھا۔ پاکستان کو اس وقت سنگین بحرانوں کا سامنا ہے۔ تمام ادارے تباہی اور بربادی کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں، قومی ادارے سالانہ ملک کو 500 ارب کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا یہ سارا پیسہ عوام کا ہے اس رقم سے ایک نئی پی آئی اے اور ریلوے کھڑی ہو سکتی تھی، عوام کے لئے 20 لاکھ سے زائد گھر بنائے جا سکتے تھے۔

پاکستان بھر کے دیہاتوں کو صاف پانی مہیا کیا جاسکتا تھا، اتنی رقم سے بجلی کی بحران پر ہمیشیہ کے لئے قابو پایا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جون 1999 مں پاکستان کے مجموعی قرضے 3 ہزار ارب روپے تھے جو اب بڑھ کر 14 ہزار 500 ارب ہو چکے ہیں، اس قرض کی قسطیں ادا کرنے کے لئے ہم مزید قرض لینے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نے کہا خارجہ پالیسی نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔

معاشی اور اقتصادی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، وزیراعظم نے کہا ڈرون حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس کے لئے میں نے جان کیری سے دو ٹوک بات کی کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے ایک سے زیادہ آپشن موجودہ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہوں چاہیے مذاکرات سے ہو یا طاقت سے۔ وزیراعظم نے کہا کراچی کی صورت حال پاکستان کے ہر شہری کے لئے تشویش کا باعث ہے ، میں چاہتا ہوں کراچی ترقی کرے, خواہش ہے گورنر اور وزیراعلی سندھ کے ساتھ جلد زیر زمین ٹرین منصوبے کا جلد افتتاح کروں, کراچی کو لاقانونیت کے ھوالے نہیں کیا جاسکتا۔

کیونکہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری دنیا میں کراچی روشنیوں کے شہر کے نام سے مشہور ہے اور ہماری کوشش ہے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے. انہوں نے کہا کاشغر سے گوادر تک ہائی وے اور ریلوئے ٹریک تعمیر کریں گے. خواتین و حضرات آج پاک فوج، سیکیورٹی اداروں اور پولیس اہلکاروں معصوم پاکستانیوں سمیت 40 ہزار افراد دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بھی مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں جو بدقسمتی سے انتہا پسندی کی راہ اپنا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہر پاکستانی کی طرح آگ اور خون کے کھیل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ خواتین و حضرات میں انتظامی مشینری کے کام سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان کی ترقی کے لئے زنگ آلود مشینری ناقابل قبول ہے، پاکستان کی مشینری میں اب بے ضمیر افسروں کی گنجائش نہیں۔ پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے، حل تلاش کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ خواتین و حضرات وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش ہے قاتلوں کا نشانہ بننے والے بے گناہ پاکستانی ہیں، بلوچستان اس حال تک کیسے پہنچا، آگ اور خون کا کھیل کھیلا جاتا رہا اور ہم دیکھتے رہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب بے حسی اور لا تعلقی کا دور ختم ہو گیا پاکستان کو نظر انداز کیے جانے کے دن گزر گئے۔ وفاقی حکومت بلوچستان میں جاری خون خرابے کو روکنے کے
لئے صوبائی حکومت کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بھارت سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی پالیسی کو عوامی تائید حاصل ہے۔

خواتین و حضرات پچھلے دور میں چند افراد کے لالچ نے نندی پور منصوبے کو التوا میں ڈالے رکھا، اور اب منصوبے کی لاگت 23 ارب روپے سے بڑھ کر 59 ارب روپے ہو گئی۔ نیلم جہلم منصوبے میں بھی بے حسی کی وجہ سے مسلسل تاخیر ہو رہی ہے،حکومت دن رات بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ پانچ سال کے دوران لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے۔