مظفر گڑھ: جمشید دستی پر پتھروں سے حملہ، سر پھٹ گیا

Jamshaid

Jamshaid

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ جلسے کے دوران سیاسی مخالفین نے اچانک جمشید دستی پر پتھروں سے حملہ کر دیا جس سے ان کا سر پھٹ گیا۔ این اے 177 مظفر گڑھ سے اپنے بھائی جاوید دستی کی انتخابی مہم کے دوران جمشید دستی نے خطاب شروع کیا تو اچانک تین افراد نے جمشید دستی پر پتھروں سے حملہ کر دیا۔

جس سے جمشید دستی زخمی ہو گئے۔ رکن اسمبلی کے حامیوں نے حملہ آوروں کو پکڑ کر ان کی دھنائی کی اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔ انجمن تاجران سنانواں نے مارکیٹ بند کر کے احتجاج کیا۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باوجود ڈی پی او نے انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی۔