اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبرپختونخواہ بننے کے امکانات روشن

Zafar Iqbal

Zafar Iqbal

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اقبال ظفرجھگڑا کے گورنر خیبرپختونخواہ بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی گورنر خیبرپختوں خواہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

سردار مہتاب عباسی نے خود گورنر شپ لینے سے معذوری ظاہر کی ہے جس کے بعد اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبرپختونخواہ بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے گورنر کا فیصلہ نو ستمبر کے بعد ہو گا۔