چوتھا ون ڈے؛ سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Pakistan Vs Srilanka

Pakistan Vs Srilanka

ابوظہبی(جیوڈیسک) سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ کی 5 روزہ سیریز میں پاکستان کو 2 ایک سے برتری حاصل ہے۔

کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ سری لنکا کپتان اینجلومیتھیوز کی قیادت میں تین تبدیلیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے، ٹاس ہارنے کے بعد کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے یا ہارنے پر یقین نہیں رکھتا کارکردگی اچھی ہو تو ٹاس سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے امید ظاہر کی بیٹنگ لائن اچھی فارم میں ہے، ہدف کاتعاقب کرسکتے ہیں،سری لنکن کپتان اینجلومیتھیوز ٹاس جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، بڑا اسکور بنا کر پاکستان کو دباو میں لانیکی کوشش کریں گے۔