فرانس: حجاب کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری

Hijab

Hijab

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے ٹریپس میں حجاب کے معاملے پر شروع ہونے والی کشیدگی بدستور جاری ہے۔ فرانس میں حجاب کے مسئلے پر شروع ہونے والی کشیدگی مختلف علاقوں میں پھیل رہی ہے۔ کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا۔ جب پولیس نے ایک خاتون کو حجاب اترانے کی ہدایت کی۔ خاتون کے شوہر نے مخالفت کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد فسادات پھوٹ پڑے۔ سیکڑوں افراد نے ٹریپس پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ جہاں گرفتار کئے جانے والے شخص کو رکھا گیا تھا۔ مشتعل افراد نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس کو آگ کے گولوں کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرانس میں عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی اپریل دو ہزار گیارہ میں لگائی گئی تھی اوراس پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے کی سزا تجویز کی گئی تھی۔