فرانس ، سکی ورلڈ کپ میں جرمن اور کینیڈین کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

Ski World Cup

Ski World Cup

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں ہونیوالے ایف آئی ایس ورلڈ کپ سکی کروس ایونٹ میں جرمن اور کینیڈین کھلاڑیوں نے میدان مار لیا ۔ فرانس کے وال تھرونز میں ورلڈ کپ اسکئینگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ مینز سکی کروس ایونٹ میں شرکاء نے اپنی صلاحیتوں کے خوب مظاہرے کیے۔

جرمنی کے اینڈریاس شوار نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی ، اولمپک چیمپئن میزبان ٹیم کے جین فریڈرک دوسرے اور آسٹریا کے جوہاننز تیسرے نمبر پر رہے ۔ خواتین ایونٹ میں بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

کینیڈا کی میریلی تھامپسن کیریئر بیسٹ کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں رہیں۔ بائیس سالہ کینیڈین سکئیر نے سیزن کی دوسری فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے ہم وطن حریف جورجیا سمرلنگ کو شکست دی ۔ ایونٹ میں ایلیزی بیرن کی تیسری پوزیشن رہی۔