فرانس میں ہڑتالوں کا 14 واں دن، کاروباری سرگرمیاں متاثر

France Strikes

France Strikes

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں مختلف شعبوں کے کارکنوں کی ٹریڈ یونینوں نے صدر امانویل ماکروں کے سرکاری پینشن کے نظام میں اصلاحات کے پروگرام کے خلاف اپنی ملک گیر ہڑتالیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ان ہڑتالوں سے خاص طور پر فضائی اور ٹرین آمدورفت کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان ہڑتالوں کا آج مسلسل 14واں دن ہے۔

فرانسیسی ریل کمپنی ایس این سی ایف کے مطابق، اس کے تقریباﹰ تین چوتھائی ریل رابطے اس ہڑتال سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ہوائی اڈوں پر زمینی عملے کے احتجاج کے باعث بہت سی پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پینشن نظام میں مجوزہ اصلاحات میں سے کچھ واپس لے بھی چکی ہے تاہم ہڑتالی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات کا یہ پورا پروگرام ہی منسوخ کر دیا جائے۔