آزادی اور انقلاب مارچ، وزیر اعظم کی سیاسی رہنماؤں سے مشاورت شروع

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے آزادی اور انقلاب مارچ کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بھی سیاسی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ نواز شریف کی دعوت پر محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیر پاؤ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔