الطاف حسین کا عباس پور وین حادثے پر اظہار افسوس

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہوٹہ سے عباس پور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا ظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مظفر آباد میں فارورڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں جاں بحق وزخمی ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔